مبینہ زیادتی کا نشانہ بنی آذربائیجان کی خاتون ڈیانا نے 2 کروڑ روپے لیکر بیان بدلا،پولیس ذرائع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کےکیس میں نیا موڑآگیا، پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے 2 کروڑ روپے لےکر ملزمان کی بےگناہی کا بیان دیا۔

آذربائیجان کی رہائشی ڈیانا کی اسٹوری میں روزانہ ایک نیا موڑ سامنے آرہا ہے۔گزشتہ روز ڈیانا نے آذربائیجان سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ احمد تنویر اس سے زیادتی کا ملزم نہیں جب کہ اس نے لاہور کی عدالت میں دفعہ 164 کے تحت جو بیان دیا تھا، وہ دباؤ میں دیا تھا، وہ  زیادتی کےدیگر 2 ملزموں کو بھی معاف کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم احمد تنویرکا تعلق کروڑ پتی بااثر خاندان سے ہے، ڈیانا سے بیان دلوانےکے لیے ملزمان کے ایک وکیل اور رشتہ داروں نے آمادہ کیا۔ جس کے بعد ملزم احمدکے والد نے لندن سے آذربائیجان کا سفرکیا، ڈیانا رقم لینےکے بعد اس وقت دبئی میں موجود ہے۔

دوسری جانب ملزم کے وکیل نے الزام کی تردیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ نہ وہ آذربائیجان گئے اور نہ ہی ان کی خاتون سے بات ہوئی، ڈیانا کو رقم دینےکے الزام میں بھی کوئی صداقت نہیں۔

اس سے پہلے ڈیانا نے مجسٹریٹ کو دیےگئے بیان میں تین ملزمان پر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

تاہم گزشتہ روز نئے ویڈیو بیان میں خاتون نے ملزم احمد تنویرکو بےگناہ قرار دیا تھا اور دیگر دو ملزمان محسن اور عزیز کو معاف کرنےکا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button