ایران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے،نیتن یاہو کا دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی افسران کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےکہا کہ ایران سے اسرائیل کے وجود کو خطرات لاحق ہیں، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والدکے نقش قدم پر چلنے اور ایک بار پھر ایٹم بم تیار کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
نیتن یاہو نےکہا کہ اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرےگا، ایران ایک ایسا خطرہ ہے جو اسرائیل کے وجودکے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اس کا ایک ہی حل ہےکہ ایران میں حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے، اسرائیلی فوج اور خفیہ اداروں کو میری یہی ہدایت ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ وہ باقی کام مکمل کرنےکے لیے تیار ہیں، یہ کام صرف اسرائیل کی مدد سے ہی کیا جائےگا۔
نیتن یاہو نے ان خبروں کی تردید کی کہ اکتوبر کے آغاز میں ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے روک دیا تھا۔



