حافظ آباد میں زمین کے تنازع پر بیٹوں کے ہاتھوں باپ سمیت 2 افراد بے دردی سے قتل

حافظ آباد(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کے شہر حافظ آباد میں کولو تارڑ کے علاقے میں بیٹوں نے باپ سمیت 2 افراد کو کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے بے دردی سے قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ حافظ آباد میں دہرے قتل کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں اور مقتول محمد صدیق کا اپنے بیٹوں سے زمین کا تنازع چلا آرہا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والوں میں محمد صدیق کا دوست نذیر احمد ہنجرا بھی شامل ہیں، نذیر ہنجرا مقتول محمد صدیق اور ان کے بیٹوں میں صلح کروانے کے لیے ان کے ڈیرے پر آئے ہوئے تھے۔
ڈی پی او فواد احمد نے دہرے قتل کا نوٹس لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ڈی پی او فواد احمد نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔



