دوسری جنگ عظیم کے برطانوی سابق فوجی نے 107سالہ زندگی کا راز بتا دیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کے لیے لڑنے والے ایک شخص نے اپنی 107 طویل عمر کا راز بتایا ہے۔

اوئن فائلر کی پیدائش 1919 میں ہوئی تھی اور 16 اکتوبر کو وہ 107 سال کے ہوئے۔

ویلز سے تعلق رکھنے والے اوئن فائلر کے مطابق فش اور چپس کو وہ جتنا دل کرتا ہے کھاتے ہیں، مگر کبھی بہت زیادہ نہیں کھاتے۔

انہوں نے کہا کہ اس غذا سے ہٹ کر ان کی طویل زندگی کا راز بس اچھے طریقے سے جینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں یہاں تک کیسے پہنچا میں نہیں جانتا، مگر میں متعدد افراد سے ملتا ہوں جو مجھ سے متاثر ہوتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ میں نے یہ کیسے کیا؟ تو میرا جواب یہ ہے کہ اس کی کوئی خفیہ ترکیب نہیں بس میں نے پوری زندگی کام کیا ہے اور اچھے طریقے سے زندگی گزاری’۔

4 بچوں کے والد اوئن فائلر 10 افراد کے نانا یا دادا جبکہ 15 کے پردادا یا پرنانا ہیں اور انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ 107 کی عمر تک پہنچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اس عمر تک پہنچ سکوں گا’۔

ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں انہوں نے کبھی بڑھاپے کے بارے میں نہیں سوچا تھا کیونکہ اس وقت زیادہ بڑے مسائل کا سامنا تھا۔

ان کے بقول ‘اس عہد میں ہمارے پاس نہ تو کھانے کو کچھ ہوتا تھا اور نہ ہی پیسے ہوتے تھے’۔

مزید خبریں

Back to top button