ملتان:کار سوار نے 15 سالہ لڑکے کو کچل کر قتل کر ڈالا،ملزم گرفتار، مقدمہ درج

ملتان(جانوڈاٹ پی کے)ملتان میں ظلم اور وحشت کا واقعہ پیش آیا ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار سوار نے 15 سال کے لڑکے کو کچل کر قتل کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق مقتول ملزم کے زیر تعمیر گھر پر کام کر رہا تھا، کام چھوڑ کرگیا تو ملزم نے کار پر اس کا تعاقب کیا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو لڑکے کا بھاگتے اور لڑکے پر کار چڑھاتے دیکھا گیا۔
ملزمان نے کار کی ٹکر مار کر لڑکے کو جان سے مار دیا، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔



