امریکی اسکول میں فائرنگ، ٹیچر اور 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

اوریگن (جانو ڈاٹ پی کے)امریکی ریاست اوریگن کے شہر بینڈ میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کرنے والا حملہ آور بھی مارا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسکول کیمپس میں پہنچی، جہاں حملہ آور زمین پر گرا ہوا پایا گیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5، 8 اور 11 سال بتائی گئی ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والے ٹیچر کی عمر 54 سال تھی۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے لڑکے کو قریب موجود ایک شخص نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ پولیس نے تاحال حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی۔واقعے کے محرکات جاننے اور فائرنگ کے حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



