عدن کے صدارتی محل پر حوثیوں کا 5 میزائلوں سے حملہ،وزیراعظم اور کابینہ اراکین محفوظ،2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

عدن(جانوڈاٹ پی کے)یمن کے جنوبی شہر عدن میں واقع صدارتی محل (معاشیق کمپلیکس) پر حوثی باغیوں کی جانب سے جمعرات کے روز میزائل حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

یمنی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے وقت محل میں موجود یمنی وزیراعظم اور کابینہ کے دیگر اراکین محفوظ رہے۔

یمنی وزیرِ اطلاعات معمر الاریانی کے مطابق حوثیوں نے صدارتی کمپلیکس پر مجموعی طور پر 5 میزائل داغے۔

دوسری جانب حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کمپلیکس کے اندر قائم سعودی افسران کے زیرِ انتظام ایک ملٹری آپریشنز ہیڈکوارٹرز اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button