سعودی عرب پر حملوں کے اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں، آئی ایم ایف

بینکاک (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ ان واقعات کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کرسٹالینا جارجیوا نے بینکاک میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی معیشت خطے اور عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے وہاں پیش آنے والے واقعات کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے نتیجے میں عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے مختلف ممالک کی معیشتیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال کے منفی اثرات کسی ایک خطے یا ملک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی معیشت اور عوام بھی ان سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button