ترکی کے ساحل پر ہزاروں سال قدیم بحری جہاز کاملبہ دریافت،عمر4,700سال تک ہونے کاامکان

استنبول (جانو ڈاٹ پی کے) ترکی کے ساحل کے قریب دنیا کے قدیم ترین بحری جہازوں میں سے ایک کا ملبہ دریافت ہوا ہے، جس کی عمر ماہرین کے مطابق 4,400 سے 4,700 سال کے درمیان ہوسکتی ہے۔ یہ وہ دور تھا جب مصر میں عظیم اہرام تعمیر کیے جا رہے تھے۔ماہرین کے مطابق ہزاروں سال سمندر کی تہہ میں موجود رہنے کے باعث جہاز کا لکڑی سے بنا ڈھانچا ختم ہوچکا ہے، تاہم سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والے مٹی کے برتن اب بھی وہاں موجود ہیں۔ماہرین آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ بعض برتنوں میں آج بھی ان اشیا کے آثار محفوظ ہیں جو ہزاروں سال قبل ان میں رکھی گئی تھیں۔ یہ دریافت قدیم بحری سفر، تجارت اور سامان کی ترسیل کے طریقوں کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔



