منیب بٹ کا شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ، گھریلو مسائل سوشل میڈیا پر لانے سے گریز کریں

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی اداکار منیب بٹ نے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میاں بیوی کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات اور گھریلو مسائل کو سوشل میڈیا پر لانے کے بجائے باہمی گفت و شنید سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

منیب بٹ حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ازدواجی زندگی، میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور گھریلو معاملات کو حل کرنے کے طریقوں پر گفتگو کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کو اپنے مسائل دوسروں کے سامنے بیان کرنے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر میاں بیوی اپنے اختلافات حل کرنے میں مشکلات کا سامنا کریں تو دونوں خاندانوں کے بزرگوں کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے، تاکہ تنازعات کو سمجھ داری اور باہمی مشاورت سے حل کیا جا سکے۔

منیب بٹ کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گھریلو معاملات کو عوامی بحث کا موضوع بنانے کے بجائے نجی طور پر حل کرنے کی کوشش کرنا بہتر ہے۔

واضح رہے کہ منیب بٹ نے اداکارہ ایمن خان سے 2018 میں شادی کی تھی اور اس جوڑے کی تین بیٹیاں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button