بھاٹی گیٹ میں مکان کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) شیش محل گھاٹی، نس اونچی مسجد کے قریب بھاٹی گیٹ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اہلکاروں نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جبکہ زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش اور انہیں بحفاظت نکالنے کے لیے آپریشن میں مصروف ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گرنے والی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button