بڑی خوشخبری! الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں 25لاکھ روپے تک کمی کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کیا موٹرز نے سورینٹو کے تین مختلف ویریئنٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا، جس کے تحت گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے سے 25 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیا سورینٹو ہائبرڈ فرنٹ ویل ڈرائیو کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح کیا سورینٹو ہائبرڈ آل ویل ڈرائیو کی قیمت میں 24 لاکھ روپے کمی کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت بھی 1 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیا سورینٹو پلگ اِن ہائبرڈ آل ویل ڈرائیو کی قیمت میں سب سے زیادہ 25 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 کروڑ 64 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔
کمپنی حکام کے مطابق گزشتہ 10 برس کے دوران ایک لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا سنگ میل عبور کرنے پر صارفین کے لیے یہ پروموشنل قیمتیں متعارف کرائی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ڈیلیوری کے وقت سرکاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو گاڑی کی قیمت میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔



