لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر، ایئر کوالٹی انڈیکس 201 ریکارڈ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) باغوں کا شہر لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 201 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی آر پی آفس میں فضائی آلودگی کی شرح 251 ریکارڈ ہوئی، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 228 تک پہنچ گیا۔

برکی روڈ اور پیراگون میں ایئر کوالٹی انڈیکس 219، جبکہ اے آر سی میں 194 ریکارڈ کیا گیا۔ ایئر واچ پاکستان کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 186 ریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب لاہور میں آج موسم صاف اور دھوپ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کے 20 فیصد امکانات موجود ہیں۔

موسمی صورتحال کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

شہر میں ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button