7اکتوبر کی برسی پر غزہ میں بڑا خطرہ؟اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

تل ابیب (جانو ڈاٹ پی کے) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کی تیسری برسی کے موقع پر اسرائیلی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فوج کو خصوصی طور پر چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس آئندہ روز غزہ میں اسرائیلی فورسز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اسرائیل کاٹز نے غزہ کے فلسطینیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی فوجیوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو حماس اور غزہ کے عوام کو اس کی ’’بہت بھاری قیمت‘‘ ادا کرنا پڑے گی۔اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فوج کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اسرائیل کی جوابی کارروائی کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔تاہم، حماس کی جانب سے اس مبینہ منصوبے یا اسرائیلی انٹیلی جنس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق اس بیان میں سامنے نہیں آئی۔



