لکی مروت میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

لکی مروت (جانوڈاٹ پی کے) لکی مروت میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ تجوڑی کی حدود میں واقع گاؤں سلیمان خیل میں پیش آیا، جہاں دو فریقین کے درمیان اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔

واقعے میں عثمان ولد میر صاحب، محمد خان ولد میر عباس خان، سعد اللہ ولد محمد خان اور فرید اللہ ولد اشرف علی جاں بحق ہوگئے، جبکہ میر صاحب ولد میر عباس خان سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور فائرنگ کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button