سابق عالمی اسنوکر چیمپئن گریم ڈوٹ کو بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 7 سال قید

اسکاٹ لینڈ (ویب ڈیسک) اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ اسکاٹش اسنوکر کھلاڑی کے خلاف سزا کا فیصلہ ایڈنبرا ہائی کورٹ میں سنایا گیا۔ عدالت میں پیشی اور سزا کے اعلان کے موقع پر گریم ڈوٹ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، بعدازاں انہیں ہتھکڑی لگا کر جیل منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گریم ڈوٹ پر 1993 سے 2010 کے دوران ایک لڑکے اور ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات تھے، جن کے جرم میں عدالت نے انہیں قید کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ گریم ڈوٹ نے 2006 میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button