قطری وزیراعظم نے نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے دیا

دوحہ(ویب ڈیسک) قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے غزہ میں ہونے والی کارروائیوں کو جنگی جرائم کے زمرے میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ذمہ دار افراد جنگی مجرم ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم سمجھتے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے اور اس کے ذمہ دار افراد جنگی مجرم ہیں۔

مزید سوال پر شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے نیتن یاہو کو بھی اس معاملے میں شامل قرار دیا۔ انہوں نے 7 اکتوبر کے حماس حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے قتل عام قرار دیا اور کہا کہ اس کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔

قطری وزیراعظم نے قطر کی جانب سے حماس کو مالی معاونت فراہم کرنے اور امریکا میں اثرانداز ہونے سے متعلق اسرائیلی الزامات کو بھی مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے قطر کے خلاف ایسی مہم چلائی جس کا مقصد غزہ تنازع میں ثالث کے طور پر دوحہ کے کردار کو کمزور کرنا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button