ایران کے ساتھ معاہدے کی گنجائش موجود ہے، جے ڈی وینس

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی گنجائش اب بھی موجود ہے، تاہم کسی سمجھوتے کے لیے تہران کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

امریکی نائب صدر کے مطابق امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات میں محض بیانات کے بجائے عملی اقدامات کو بنیاد بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ماہ کے دوران ایران سے متعلق امریکی فیصلہ بھی تہران کے عملی اقدامات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکا کو یقین ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں، تاہم ان کے بقول ایرانی سپریم لیڈر روزمرہ کے معاملات میں حصہ نہیں لے رہے۔

مزید خبریں

Back to top button