پوپ لیو کا مصنوعی ذہانت کے خطرات پر اظہار تشویش، ماہرین کی وارننگز سنجیدگی سے لینے پر زور

روم(ویب ڈیسک) پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت (AI) کی تیز رفتار ترقی سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کو درپیش خدشات کو محض جعلی خبریں سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

فرانس کے چار روزہ دورے کے بعد روم واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ماہرین کی جانب سے مستقبل کے ممکنہ خطرات سے متعلق اٹھائے جانے والے سوالات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اس امر کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی ایسی حدود تک نہ پہنچے جہاں اس کے نتیجے میں انسانیت کے وجود کو خطرہ لاحق ہو جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ AI کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ اس کی ترقی اور استعمال سے وابستہ ممکنہ اثرات پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button