یوکرین جنگ کے دوران روسی فوج کی تعداد میں اضافہ، پیوٹن کا نیا حکمنامہ

ماسکو(ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ملک کی مسلح افواج کی تعداد میں مزید اضافے کی منظوری دے دی۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے ایک نئے حکمنامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت روسی فوج کے مجموعی یونٹس اور اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر 24 لاکھ 41 ہزار 630 کردی جائے گی۔

نئے حکمنامے کے مطابق روسی افواج میں 15 لاکھ 50 ہزار 500 فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔ اس سے قبل 27 جولائی کو جاری کیے گئے حکمنامے میں فوجی اہلکاروں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار مقرر کی گئی تھی۔

یوں نئے فیصلے کے تحت روسی فوجی اہلکاروں کی تعداد میں تقریباً 15 ہزار 500 کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button