ایرانی ترجمان کا ٹرمپ کو جواب، نئی ڈیڈ لائن دینے سے پہلے سابقہ پیش گوئیاں دیکھنے کا مشورہ

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے بارے میں نئی ڈیڈ لائن مقرر کرنے سے پہلے اپنی سابقہ پیش گوئیوں کے نتائج کا جائزہ لینا چاہیے۔

فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ امریکی حکام نے ایک مرتبہ پھر نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، تاہم اس بار یہ ڈیڈ لائن ایرانی معیشت کے حوالے سے دی گئی ہے۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے عوام کے اعتماد کے ساتھ تعمیر نو، مزاحمت اور اپنے حقوق کے دفاع کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئی ڈیڈ لائن کا اعلان کرنے سے پہلے اپنی سابقہ پیش گوئیوں کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ بھی دیکھ لیں۔

فاطمہ مہاجرانی کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان تازہ بیانات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں انہوں نے ایران کے خلاف سخت مؤقف دہراتے ہوئے جاری جنگ جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کی تھی۔

ٹرمپ نے پیر کو یہ بھی کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ان کے نمائندوں اور ثالثوں کے درمیان بات چیت شروع ہوچکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button