تھائی لینڈ کی 16 سالہ نینی رائل نے’’امریکاز گاٹ ٹیلنٹ 2026‘‘جیت لیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)تھائی لینڈ کی 16 سالہ نینی رائل نے امریکاز گاٹ ٹیلنٹ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، نینی نے 10 لاکھ ڈالر (پاکستانی تقریباً 28 کروڑ روپے) کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔
امریکاز گاٹ ٹیلنٹ کے سیزن 21 کا گرینڈ فائنل 23 ستمبر کو کیلیفورنیا میں منعقد ہوا، جہاں نینی رائل نے دیگر 9 فائنلسٹس کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
نینی رائل کی کامیابی اس لحاظ سے بھی تاریخی ہے کہ وہ ’امریکاز گاٹ ٹیلنٹ‘ جیتنے والی پہلی تھائی فاتح بن گئی ہیں، نینی رائل نے فائنل اور اختتامی پروگرام میں اپنی بہترین پرفارمنسز پیش کیں اور پورے شو کو ایک راک کنسرٹ کا رنگ دے دیا۔
انہوں نے دی وائٹ اسٹرائپس کے معروف گانے ’سیون نیشن آرمی‘ پر بھرپور پرفارمنس دی، جبکہ اختتامی مرحلے میں معروف راک بینڈز دی وارننگ اور لنکن پارک کے ساتھ بھی پرفارم کیا۔
نینی نے مقابلے کے دوران ایک کے بعد ایک گانے پر اپنی آواز اور اسٹیج پرفارمنس سے شائقین اور ججز کی توجہ حاصل کی، تاہم سب سے بڑا لمحہ فائنل میں آیا جب انہیں ’امریکاز گاٹ ٹیلنٹ 2026‘ کا فاتح قرار دیا گیا۔
یوں نینی رائل نے ایک نوجوان راک اسٹار کے طور پر مقابلے کا سفر شروع کیا اور سیزن کے اختتام پر امریکاز گاٹ ٹیلنٹ چیمپئن بن کر سامنے آئیں۔



