بہاولپور،این اے 168 ضمنی الیکشن کی سیکیورٹی کیلئے فوج، رینجرز تعینات

بہاولپور(جانوڈاٹ پی کے)وزارت داخلہ نے بہاولپور کے حلقے این اے 168 کے ضمنی الیکشن کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کردی۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ضمنی الیکشن کےلیے حلقے میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا آرڈر متعلقہ اداروں اور حکام کو بھجوادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت نے فوج، رینجرز کی تعیناتی کےلیے درخواست کی تھی، تعیناتی کا مقصد انتخاب کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق فوج اور رینجرز جنرل سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے، رینجرز سیکنڈ اور فوج کی تھرڈ ٹیئر کیو آر ایف موڈ میں تعیناتی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی ہے جبکہ رینجرز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کے تحت کی گئی ہے۔

بہاولپور کے حلقے این اے 168 میں ضمنی الیکشن کل 27 ستمبر کو ہوگا، یہ نشست ملک اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button