پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کیلئے سبسڈی،وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو قائل کرلیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ نئے صوبوں سے متعلق بحث سے مکمل باخبر ہیں جبکہ آئی ایم ایف کو منانے کے بعد جلد پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔

وزیراعظم سے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ آئی ایم ایف ایم ڈی کو منانے میں بڑی کامیابی ملی ہے جس کے بعد جلد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں ہونے والی نئے صوبوں سے متعلق بحث کے حوالے سے انہیں مکمل علم اور وہ باخبر ہیں۔

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایک پر حملہ سب پر حملہ جبکہ شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا۔

عامر الیاس رانا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق سہہ فریقی ملاقات کی گونج رہی۔

شہباز شریف کی ایرانی صدر سے اہم ترین ملاقات ہوئی جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی تقریر میں وزیراعظم کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Back to top button