بدین:کم سن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، شیدی برادری کا احتجاج، مقدمہ درج ہونے پر ملزم گرفتار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ /پی کے) بدین کے وارڈ نمبر 8 پیر عالی شاہ کوٹ کے رہائشی شیدی برادری کے افراد نے تین سالہ کم سن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا مظاہرین نے پولیس سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا
احتجاج کے دوران بچی کی والدہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی تین سالہ بیٹی گھر کے قریب واقع ایک دکان سے اشیاء لینے گئی تھی جہاں مبینہ طور پر دکاندار اور ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہادی بخش ملاح نے بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔ والدہ کے مطابق پڑوسیوں نے مبینہ واقعہ دیکھ لیا، جس کے بعد بچی کو فوری طور پر گھر لایا گیا بچی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد وہ پولیس اسٹیشن پہنچے تاہم ابتدائی طور پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جس پر انہوں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا جائے دوسری جانب ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد بدین ماڈل تھانے میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہادی بخش ملاح کو گرفتار کرلیاگیا ہے ادھر مبینہ الزام میں گرفتار ریٹائرڈ پولیس اہلکار نے اپنے ویڈیو بیان میں الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ احتجاج کرنے والے بعض افراد مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث ہیں اور انہیں ایسا کرنے سے منع کرنے پر ان کے خلاف سازش کی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کی پوری سروس ان کے کردار کی گواہ ہے اور انہیں قانون پر مکمل اعتماد ہے، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



