اسلام آباد:نیو ائیر پورٹ ٹاؤن کے مالک کی بجلی چوری کرنیکی کوشش،کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق،2کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)غیر قانونی ہاوسنگ اسکیم نیو ائیر پورٹ ٹاون اسلام آباد کے مالک شاہد محمود کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ایک مزددر کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق، 2 مزدوروں کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 25 ستمبر دوپہر کے وقت سوسائٹی کے مالک نے بجلی چوری کرنے کے لیے تین مزددر اپنی سوسائٹی کے اندر نصب کھمبے، جس پر سے 11,000 وولٹ کی تاریں گزرتی ہیں، پر چڑھائے تھے، ان میں سے ایک کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق اور باقی دو مزدور شدید زخمی حالت میں ٹراما سینٹڑ اسلام آباد ائیر پورٹ میں داخل۔ یہ سوسائٹی RDA سے منظور شدہ نہ ہے اور RDA نے اسے غیر قانونی قرار دیا ہوا ہے۔ سوسائیٹی کے رہاشییوں نے بارہا متعلقہ اداروں بشمول RDA ، واپڈا اور تھانہ دھمیال سے سوسائٹی کے مالک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر چکے ہیں تاہم سوسایٹی کے مالک شاہد محمود کا باپ یوسف شفیع شاہد ریٹایرڈ ایس پی
اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے اپنے خلاف درخواستیں فائل کروا دیتا ہے۔ اہلیان ٹاون نے اس سانحے پر ایس ڈی او واپڈا ذیشان اکبر اور پولیس تھانہ دھمیال سے ملزم شاہد محمود اور اسکے باپ ریٹایرڈ ایس پی پولیس یوسف کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



