ایشین گیمز میں پاکستان کی دھواں دار شروعات، اسکواش کے 5 میں سے 3 میچز جیت لیے

ناگویا (جانو ڈاٹ پی کے)جاپان کے شہر ناگویا میں جاری 20ویں ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے اسکواش مقابلوں کے پہلے ہی روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میں سے 3 میچز اپنے نام کرلیے۔

ناگویا کنجو فوتو ایرینا میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز کے راؤنڈ 32 میں پاکستان کے محمد عاصم خان اور مہوش علی نے نیپال کی بیپانا بھولن اور ارہنت سنہا کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

مینز سنگلز میں محمد اشہب عرفان نے لبنان کے جیسن کرم کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دی، جبکہ عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے فلپائن کے وین ایرو اینجلو ڈالیڈا کو بھی 0-3 سے زیر کیا۔

دوسری جانب ویمنز سنگلز میں پاکستان کو دو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ سنگاپور کی وائی یان اوینگ نے پاکستان کی ماہ نور علی کو 0-3 سے شکست دی، جبکہ ایران کی نجمہ بوشہری زادے نے پاکستان کی ثناء بہادر کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرایا۔پاکستانی اسکواش کھلاڑی اب جمعرات کو دوسرے روز کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button