اجرت مانگنے پر مبینہ تشدد، محنت کش شدید زخمی، حیدرآباد منتقل

بدین (جانو ڈاٹ پی کے) گولارچی میں کپڑے استری کرکے روزگار کمانے والے محنت کش اسماعیل عمرانی پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص کے مطابق ڈسمس پولیس اہلکار منیر چانڈیو نے سریاٹوں کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔
زخمی محنت کش کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال گولارچی منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔
اسماعیل عمرانی نے الزام عائد کیا کہ منیر چانڈیو مبینہ طور پر اس سے مفت کپڑے استری کرواتا رہا۔ اس کے مطابق اجرت طلب کرنے پر اسے پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوبارہ دکان پر آنے کے بعد مبینہ طور پر گالم گلوچ کی گئی اور منع کرنے پر سریاٹوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا گیا۔متاثرہ محنت کش کے مطابق واقعے کے بعد آخری اطلاعات تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔



