پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا اصلاحِ معاشرہ اور اتحادِ امت کیلئے دعوت و اصلاح جاری رکھنے کا اعلان

گولارچی میں عظمتِ سیرت النبی ﷺ کانفرنس، علماء اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بدین کے زیرِ اہتمام گولارچی میں عظمتِ سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی مسلم لیگ کے دعوت و اصلاح شعبے کے مدیر حافظ عبدالرؤف، بورڈ آف ایجوکیشن پاکستان کے صدر مفتی عبداللطیف، سندھ کے صدر فیصل ندیم اور سندھ کے دعوت و اصلاح شعبے کے مدیر حافظ محمد انور نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے ہدایت، عدل اور فلاح کا کامل نمونہ ہے، جبکہ موجودہ معاشرتی مسائل کا حل اسوۂ حسنہ کی پیروی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اخلاقی اقدار کے فروغ، اصلاحِ معاشرہ اور اتحادِ امت کے لیے دعوت و اصلاح کا کام جاری رکھے گی

مزید خبریں

Back to top button