بسنت 2027، 4 ہزار درخواستوں کے باوجود 14 روز میں ایک بھی پتنگ سازی لائسنس جاری نہ ہوسکا

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) بسنت 2027 کے لیے 6 ماہ قبل پتنگ اور ڈور کی تیاری کی اجازت دینے کا فیصلہ تاحال عملی شکل اختیار نہ کرسکا، انتظامیہ کی جانب سے لائسنس کے اجرا میں تاخیر کے باعث مینوفیکچررز مشکلات کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پتنگ اور ڈور تیار کرنے والے تقریباً 4 ہزار مینوفیکچررز لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کراچکے ہیں، تاہم 14 روز گزرنے کے باوجود کسی بھی درخواست گزار کو لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق لائسنس کے اجرا سے قبل درخواست گزاروں کی تصدیق کا عمل ضروری ہے، جس کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فیلڈ فورسز کی جانب سے ویریفکیشن کا عمل جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی درخواست گزاروں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد لائسنسز کا اجرا شروع کیا جائے گا، جس کے بعد ہی رجسٹرڈ مینوفیکچررز پتنگ اور ڈور کی تیاری شروع کرسکیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button