غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ میں حماس کمانڈر نائل ابو عبید شہیدہوگئے

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)غزہ میں اسرائیلی حملے میں حماس کمانڈر نائل ابو عبيد شہید ہوگئے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈ نے نائل ابو عبید کی شہادت کی تصدیق کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق نائل ابو عبید گذشتہ روز خان یونس میں اسرائیلی فوجی فضائی حملے میں شہید ہوئے۔
القسام بریگیڈ کے مطابق نائل ابو عبید رفح بریگیڈ کے کمانڈر اور ملٹری کونسل کے رکن تھے۔



