اولمپیڈ سمرقند میں بڑا فیصلہ، پاکستان کا اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ

سمرقند(جانو ڈاٹ پی کے) ازبکستان میں جاری اولمپیڈ سمرقند 2026 میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف شطرنج کے مقابلے میں شرکت نہیں کی۔پاکستان اور اسرائیل کے درمیان مقابلہ اولمپیڈ سمرقند کے پہلے راؤنڈ میں شیڈول تھا، تاہم پاکستانی ٹیم نے میچ میں شرکت نہیں کی۔صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان علی نقوی کے مطابق پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے اور حکومتی پالیسی کے برخلاف اسرائیل کے ساتھ میچ نہیں کھیلا جا سکتا۔ذیشان علی نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف مقررہ مقابلے میں شرکت نہیں کی۔ازبکستان میں منعقد ہونے والے اولمپیڈ سمرقند 2026 میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں، جہاں مختلف ممالک کے کھلاڑی شطرنج کے عالمی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مقابلے میں عدم شرکت کا فیصلہ ملک کی بیان کردہ سرکاری پالیسی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔



