پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے جماعت اسلامی سے کہا ہے کہ وہ تین دن مزید اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال نہ دے۔

حکومتی وفد سے مذاکرات کیلئے جماعت اسلامی کا وفد نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پنجاب ہاؤس پہنچا، حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی۔

حکومتی ٹیم میں رانا ثناء اللّٰہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل تھے۔

اس سے قبل 7 ستمبر کو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق  حکومت کو تجاویز و سفارشات پیش کی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button