کراچی میں جرائم کی شرح صفر ہونے کا دعویٰ نہیں کیا، سعدیہ جاوید

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ کراچی میں جرائم کی شرح مکمل طور پر صفر ہو چکی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ جنوری سے اگست کے دوران کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم حکومت جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ستمبر کے ابتدائی دنوں میں جرائم کے واقعات میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام میں کہیں نہ کہیں پولیس کی کوتاہی بھی سامنے آتی ہے، جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ کلفٹن میں بینک کے باہر شہری کو لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سعدیہ جاوید کے مطابق جرائم کی روک تھام اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وزیر داخلہ سندھ نے پولیس افسران کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، جس میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔



