مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ مقرر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو جاتی عمرہ میں منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب شام 5 بجے ہوگی، جس میں صرف شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب میں تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز حال ہی میں نجی دورے پر لندن گئی تھیں، جہاں ان کی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ مریم نواز نے اپنی چھوٹی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس موقع پر انتہائی خوش ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز گزشتہ روز لندن سے واپس لاہور پہنچ گئی ہیں اور ان کی صاحبزادی بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئی ہیں۔ ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ حتمی طور پر 12 ستمبر مقرر کی گئی ہے، جس کے لیے جاتی عمرہ میں تقریب کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button