سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان آپس میں الجھ پڑے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیرعلی اور ایمل ولی خان آپس میں الجھ پڑے۔
کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کی نوک جھونک اورتلخ کلامی ہوئی ، عابد شیر علی نے ایمل ولی سے کہا مجھے فرق نہیں پڑتا، میں کوئی غلط بات نہیں کررہا، آپ طریقے سے بات کریں۔
ایمل ولی نے عابد شیر علی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ طریقے سے بات کررہے ہیں، آپ بھی طریقے سے بات کریں۔
قرۃ العین مری اور دیگر اراکین نے عابد شيرعلی اور ایمل ولی کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی۔
عابد شیرعلی ستھرا پنجاب حکام سے کمیٹی ممبران اورچیئرپرسن کے سخت سوالات پر برہم ہوئے تھے ۔
عابد شیر علی نے ایمل ولی سے کہا کہ آپ اُن کو بریفنگ دینے ہی نہیں دے رہے جس پر ایمل ولی نے جواب دیا کہ آپ مجھے سکھائیں گے؟ آپ ہوتے کون ہیں؟ جس پر عابد شیر علی نے کہا اگرمیں کچھ نہیں ہوں تو آپ کون ہیں؟



