سندھ یونائیٹڈ پارٹی تعلقہ کونسل کا اجلاس،تنظیم کو وارڈ سطح پر فعال کرنے کا فیصلہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ /پی کے)سندھ یونائیٹڈ پارٹی تعلقہ کونسل کا اجلاس، تنظیم کو وارڈ سطح پر فعال کرنے کا فیصلہ اجلاس میں تعلقہ گولارچی کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ پارٹی تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے صدور کو ہدایت کی گئی کہ پارٹی تنظیم کو وارڈ سطح تک فعال کیا جائے اور کارکنوں سے رابطے مزید مضبوط بنائے جائیں اجلاس میں ضلعی بدین کے سینئر نائب صدر عثمان بجیر، خزانچی سیکریٹری سید اصغر شاہ، تعلقہ گولارچی کے صدر ابو نوحانی، نائب صدر منور پنہور، سیکریٹری رحیم پنہور، جوائنٹ سیکریٹری مرزا نوحانی، انفارمیشن سیکریٹری احسان پسیو سمیت تعلقہ گولارچی کی مختلف ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے عہدیداران و رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button