جنگ، حملوں اور بحری ناکا بندی کے باوجود ایران کی تیل برآمدات جاری، ایرانی وزیر کا بڑا دعویٰ

تہران (جانو ڈاٹ پی کے) ایرانی وزیر پٹرولیم محسن پاک نژاد نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ 40 روزہ جنگ کے دوران ایران کی خام تیل کی برآمدات ایک گھنٹے کے لیے بھی بند نہیں ہوئیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق محسن پاک نژاد نے کہا کہ 28 فروری سے عارضی جنگ بندی تک جنگی حالات، تیل و گیس کی تنصیبات پر حملوں اور شدید لاجسٹک مشکلات کے باوجود ایران نے خام تیل کی برآمدات کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا۔

ایرانی وزیر کے مطابق امریکی کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی بحری ناکا بندی اور نقل و حمل کی مشکلات نے تیل کی ترسیل کو انتہائی مشکل بنا دیا تھا، تاہم اس کے باوجود برآمدات میں مکمل تعطل نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ایران کی توانائی تنصیبات اور سمندری نقل و حمل کو شدید دباؤ کا سامنا رہا، لیکن ایرانی تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل کا سلسلہ برقرار رکھا گیا۔

ایرانی حکام کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ کے دوران ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور سمندری راستوں کو شدید خطرات کا سامنا رہا۔

تہران کے مطابق ان تمام مشکلات کے باوجود ایران نے اپنی تیل برآمدات مکمل طور پر بند نہیں ہونے دیں اور جنگی حالات میں بھی عالمی منڈی کو خام تیل کی فراہمی جاری رکھی۔

مزید خبریں

Back to top button