کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد عملی آپریشنز اور مشترکہ دفاعی تعاون کے مرحلے میں داخل ہوگیا،سعودی وزارتِ دفاع

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی وزارت دفاع کا بتانا ہے کہ کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد کے رکن ممالک کے رابطہ افسران نے اتحاد میں شمولیت کے لیے ضروری مراحل مکمل کر لیے ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق دیگر افسران کی تعیناتی مقررہ تعداد کے مطابق مرحلہ وار مکمل کی جائے گی، اتحاد اب عملی آپریشنز اور مشترکہ دفاعی تعاون کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اتحاد کی قیادت کے تعین، تنظیمی ڈھانچے، ہیڈکوارٹر، آپریشنل نظام کی منظوری سمیت تمام اہم انتظامی مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق اتحاد کا مقصد مشترکہ بحری سلامتی کو فروغ دینا، آزاد بحری آمد و رفت کا  تحفظ عالمی تجارت اور سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانا اور رکن ممالک کے درمیان دفاعی تعاون و صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button