عاطف اسلم نے پاکستانی اور بھارتی کوک اسٹوڈیو کا فرق بتادیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے پاکستانی اور بھارتی کوک اسٹوڈیو کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو کی اصل برتری ’جادو‘ ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران عاطف اسلم سے دونوں ممالک کے کوک اسٹوڈیو میں پیش کی جانے والی موسیقی کے فرق کے بارے میں سوال کیا گیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو کو بھارتی ورژن پر کیا برتری حاصل ہے تو گلوکار نے مسکراتے ہوئے ایک لفظ میں جواب دیا، ’’جادو‘‘۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ دونوں جانب موسیقی اور دھنیں اچھی ہیں، تاہم بھارتی موسیقی میں وہ خام پن اور اصلیت موجود نہیں جو پاکستانی موسیقی کی خاص پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کوک اسٹوڈیو میں کمرشل ازم پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے، جبکہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو میں اصل اور منفرد دھنوں پر کام کیا جاتا ہے۔

گلوکار کے مطابق پاکستانی کوک اسٹوڈیو کی دھنوں پر کئی لوگ مل کر کام کرتے ہیں اور فنکار کو اپنی تخلیقی صلاحیت اور منفرد انداز شامل کرنے کی بھی آزادی حاصل ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button