پشاور: اسکول میں طلبہ سے صفائی کروانے کا انکشاف، 5 اساتذہ معطل

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) گورنمنٹ پرائمری اسکول حیات آباد میں طلبہ سے صفائی کروانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے اچانک اسکول کا دورہ کرکے 5 اساتذہ کو فوری طور پر معطل کردیا۔

واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، جبکہ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ تحقیقات مکمل کرکے 7 روز کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے واضح کیا کہ اسکولوں میں طلبہ سے صفائی یا کسی بھی قسم کی مشقت کروانے پر پابندی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو صرف محفوظ، باعزت اور تعلیمی ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اسکولوں میں بچوں کے لیے تعلیمی سرگرمیوں پر مبنی ماحول یقینی بنایا جائے اور طلبہ کو غیر تدریسی کاموں میں شامل نہ کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button