بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے فون پر بات نہ کروانے کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے اور انہیں بچوں سے فون پر بات کی سہولت فراہم نہ کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔

بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجے اور ہسپتال منتقلی کے معاملے پر ڈاکٹر عظمیٰ خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں یہ دوسری توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اگست کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان، علیمہ خان اور قاسم زمان کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکا گیا، جبکہ انہیں بچوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی۔

درخواست کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی جمع کروائی گئی ہیں، جبکہ مزید دستاویزات پیش کرنے کیلئے دو متفرق درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی جانب سے دائر درخواستوں میں بھی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button