صدر زرداری اور محسن نقوی کی لندن میں اہم ملاقات، نئے صوبوں سمیت ملکی معاملات پر گفتگو


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں اہم ملاقات کی، جس میں مختلف ملکی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ون آن ون ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس دوران وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے مختلف قومی معاملات، بالخصوص نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ قومی مفاد میں تمام فریقوں کو باہمی اتفاق اور مشاورت سے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔