ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 1422 ریکروٹس تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ


کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1422 ریکروٹس نے کامیابی سے تربیت مکمل کرلی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ خضدار تھے، جبکہ تقریب میں مقامی عمائدین، سول و عسکری حکام اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کمانڈنٹ خضدار نے تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کو مبارکباد دی۔ پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے تقریب کے دوران اپنی تربیت اور مختلف مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ محمد طاہر کو آئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا۔