سرن ویلی میں برطانوی سیاح لاپتہ، پولیس کا سرچ آپریشن جاری

ہزارہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام سرن ویلی میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والا سیاح لاپتہ ہوگیا۔ واقعے کی تصدیق مقامی پولیس حکام نے بھی کی ہے۔

برطانوی سیاح الیگزینڈر موسیٰ مصلیٰ ٹریک سے واپسی کے دوران لاپتہ ہوا۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے مطابق سیاح کی تلاش کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر خدشہ ہے کہ سیاح راستہ بھٹکنے کے باعث لاپتہ ہوا، تاہم اس حوالے سے مزید معلومات تلاش مکمل ہونے کے بعد سامنے آسکیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button