جب تک زندہ ہیں سندھ کی تقسیم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، مراد علی شاہ کا اسمبلی میں دوٹوک اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی تقسیم کے حوالے سے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، جب تک پیپلزپارٹی کے ارکان زندہ ہیں سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بحث کی جگہ سندھ اسمبلی ہے، یہی ایوان ایسا فیصلہ کرے گا کہ سب کے منہ بند ہوجائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں سندھ کی تقسیم سے متعلق قرارداد لانے کی ہمت نہیں، ملک آئین کے تحت چلتا ہے اور عوامی نمائندے فیصلے کریں گے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کے حوالے سے ہمارا فیصلہ پہلے بھی ہوا ہے اور آئندہ بھی ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button