ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر سابق بوائے فرینڈ ہیری اسٹائلز کا شرارتی تبصرہ

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)معروف برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی ٹریوس کیلسی سے شادی پر کنسرٹ کے دوران دلچسپ انداز میں تبصرہ کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
ہیری اسٹائلزان دنوں نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں اپنے 30 کنسرٹس پر مشتمل سلسلے میں پرفارم کر رہے ہیں۔ ہفتے کی شب کنسرٹ کے اختتام پر انہوں نے اسی مقام پر ہونے والی ٹیلر سوئفٹ کی شادی کا نام لیے بغیر مزاحیہ انداز میں ذکر کیا۔
مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ وہ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں موجود ہیں جو عالمی چیمپئن نیویارک نکس کا گھر ہے جس کے بعد انہوں نے شرارتی انداز میں مزید کہا، ’’اور یہاں شادیاں بھی ہوتی ہیں۔‘‘
ہیری اسٹائلز کا یہ جملہ بظاہر ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی کی جانب اشارہ تھا جو 3 جولائی کو اسی مقام پر منعقد ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ہیری اسٹائلز اور ٹیلر سوئفٹ نے نومبر 2012 سے جنوری 2013 تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا۔



