نالہ ڈیک میں درمیانے درجے کا سیلاب، 16 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے

ظفروال(جانوڈاٹ پی کے) نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ ڈیک میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور اس وقت 16 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ ڈیک میں پانی گزرنے کی مجموعی گنجائش 30 ہزار کیوسک ہے، جبکہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

انتظامیہ نے نالہ ڈیک کے اطراف رہائش پذیر شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ مزید بارشوں کی صورت میں نالہ ڈیک میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button