سہ فریقی ٹی20 سیریز،نمیبیا نے جنوبی افریقا کو 164 رنز کا ہدف دے کر 18 رنز سے شکست دیدی

ونڈہوک(جانوڈاٹ پی کے)ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے شکست دے دی۔
ونڈہوک میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 163 رنز بنائے۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز تک پہنچ سکی۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقہ اور نمیبیا کے علاوہ تیسری ٹیم زمبابوے ہے۔



