لارڈز ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث ختم، انگلینڈ کے 9 وکٹوں پر 248 رنز

لندن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث ختم کردیا گیا۔ ہوم ٹیم نے دن کے اختتام تک 9 وکٹوں پر 248 رنز بنالیے۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آج شروع ہونے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
خراب روشنی کے باعث جب میچ روکا گیا تب تک انگلینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 248 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ گس ایٹکنسن 34 اور جوش ٹنگ ایک رن بنا کر کیریز پر موجود ہیں جو دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔
علاوہ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں جیمی اسمتھ اور جارڈن کوکس نے نصف سنچریاں بنائیں، اسمتھ 61 اور کوکس 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں بین ڈکٹ اور لارینس نے 17، 17 جبکہ ہیری بروک نے 15 اور جوفرا آرچر نے 14 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 جبکہ خرم شہزاد نے ایک وکٹ لی۔
خیال رہے کہ تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔



